Home > نوکری کی درخواست دینے کاطریقہ کار > کوریا میں داخلہ

نوکری کی درخواست دینے کاطریقہ کار

کوریا میں داخلہ

سی سی وی آئی [ویزہ ملنے کے سرٹیفکیٹ کا اجراء ] اور ویزہ

  • جب لیبر معاہدہ طے پا جائے تو آجر اس ورکر کےسی سی وی آئی کی درخواست وزارت انصاف کوریا روک – موج کرسکتا ہے یہ ادارہ بعد میں ہر ورکر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد سی سی وی آئی جاری کرتا ہے۔
  • وہ غیر ملکی ورکر زجو کوریا سے سی سی وی آئی حاصل کرتے ہیں اپنے ملک کی لیبر بھیجنے والے ادارے یعنی [او۔ ای ۔سی] کے ذریعے اپنے کاغذات ویزے کے لئے کورین سفارت خانے میں جمع کرواتے ہیں۔

کوریا میں داخل ہونے کا پروگرام

  • وہ حضرات جو ویزہ حاصل کر لیتے ہیں کوریا جانے کی تیاری کرتے ہیں کوریا میں داخل ہونے کا پروگرام ایچ آر ڈی کوریا طے کرتا ہے کوریا جانے کی فلائیٹ ، دن ، تاریخ وغیرہ
  • اپنا لیبر معاہدہ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کوریا جاتے ہوئے اپنے ہمراہ لانا ہے۔

کوریا میں داخل ہونا اور ایمپلائمنٹ ٹریننگ

  • جب ورکر کوریا آئے تو اس نے اپنا یونیفارم اور نام ٹیگ پہنا ہوا ہو جو اسے اپنے ملک سے باہر بھیجنے والا ادارہ [او۔ای۔سی]فراہم کرتا ہے۔
  • ورکر ایچ آرڈی کوریا کے دیئے ہوئے پروگرام کے مطابق داخل ہوتا ہے ۔ائیر پورٹ پر ایچ آرڈی کوریا کا سٹاف ان کو ٹریننگ سینٹر تک رہنمائی کرتا ہے۔
  • غیر ملکی ورکرز کوریا داخل ہونے کے بعد اپنی 20 گھنٹے کی ٹریننگ مکمل کرتے ہیں جو کہ [3دن اور 2راتوں پر مشتمل ہے]