Home > نوکری کی درخواست دینے کاطریقہ کار > نوکری کی درخواست

نوکری کی درخواست دینے کاطریقہ کار

نوکری کی درخواست

نوکری کی درخواست کے لئے اہلیت

  • عمرکی حد 18 تا 40سال
  • وہ شخص جس نے کے ایل ٹی۔ ای پی ایس پاس کیا ہو
  • وہ شخص جو کورین حکومت کے میڈیکل کے معیار میں فٹ ہو
  • وہ شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ عدالت سے قید کے سزا یافتہ نہ ہو یا کسی بڑی سزا کے مجرم نہ رہا ہو
  • وہ شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ جنوبی کوریا سے جلاوطن ہونے کا کوئی ریکارڈ نہ رکھتا ہو
    * وہ شخص جس نے نوکری کی درخواست دینی ہو اسے یہ درخواست دینے سے پہلے اپنا پاسپورٹ ضرور بنوالینا چاہئے

نوکری کی درخواست کیسے جمع کروانی ہے

  • کوریا بھیجنے والا ادارہ [او۔ ای ۔سی] جو کہ کوریا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایم او یو معاہدے میں نامزدکی گئی ہے وہاں پر نوکری کی درخواست کا مخصوص فارم جمع کروائیں۔

نوکری کی درخواست جمع کروانے کا وقت

  • نوکری کی درخواست اور ضروری کاغذات کے ایل ٹی – ای پی ایس کے مخصوص دورانیہ میں جمع کروائیں[2سال]
    ※اگر مخصوص قابل قبول دورانیہ کے ایل ٹی – ای پی ایس [2سال] ختم ہوجائے تو پھر امیدوار کو دوبارہ کے ایل ٹی – ای پی ایس کا امتحان پاس کرنا ہوگا

نوکری کی درخواست جمع کروانے کا قابل قبول دورانیہ

  • ※اگر 1سال میں آپ کی جاب کا معاہدہ کوریا سے نہیں آتا تو آپ اگلے سال کے لئے اپنی نوکری کی درخواست کے ایل ٹی –ای پی ایس روسٹر میں دے سکتے ہیں [قابل قبول دورانیہ2سال]

نوٹ

  • ای پی ایس کا روسٹر آپ کو کوریا میں نوکری کی گارنٹی نہیں دیتا کیونکہ اس سسٹم میں نوکری دینے کے لئے انتخاب کا حق صرف آجر کو ہے۔اور وہی روسٹر میں رجسٹر ورکرز میں سے انتخاب کرسکتا ہے۔